Thursday, September 19, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی میں اختلافات شدید ہو گئے ، جنید اکبر اور شکیل خان کو صوابی اجتماع میں مدعو نہیں کیا گیا

پی ٹی آئی میں اختلافات شدید ہو گئے ، جنید اکبر اور شکیل خان کو صوابی اجتماع میں مدعو نہیں کیا گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں جنید اکبر اور شکیل خان کو صوابی میں اسلام آباد جلسے کیلئے جانے والے اجتماع میں مدعو نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جلسے سے متعلق وزیراعلی ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں بھی دونوں اراکین اسمبلی شریک نہیں تھے جب کہ رکن اسمبلی عاطف خان بھی اجلاس میں شریک نہیں تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان نے کہا کہ اس وقت ہمارا فوکس اسلام آباد جلسہ ہے، وزیراعلی صوابی جائیں گے تو ہم بھی ضرور جائیں گے، علی امین گنڈاپور پارٹی کے صوبائی صدر ہیں ان کے قافلے میں شریک ہوں گے۔ دوسری جانب مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کے لیے عام اعلان کیا گیا تھا جب کہ صوابی اجتماع میں بھی کسی کو نظر انداز نہیں کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔