Thursday, September 19, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی جلسے کے قریب ہوٹل، گیسٹ ہاوس بند، شرکا کو کھانا، رہائش دینے پر پابندی

پی ٹی آئی جلسے کے قریب ہوٹل، گیسٹ ہاوس بند، شرکا کو کھانا، رہائش دینے پر پابندی

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی جلسے کے پیشِ نظر جلسہ گاہ کے اطراف تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاوس بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سنگجانی پولیس کی جانب سے 9ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاوس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، اس دوران کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کسی قسم کا سامان نہیں دیا جائے گا۔تحریک انصاف جلسہ گاہ کے اطراف ہوٹل اور دکانیں بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کوئی اور سہولت فراہم نہ کی جائے۔تھانہ سنگجانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔