Monday, September 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی اجلاس،وزراء کی عدم موجودگی ، شرمیلا فاروقی برس پڑیں

قومی اسمبلی اجلاس،وزراء کی عدم موجودگی ، شرمیلا فاروقی برس پڑیں

اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی اجلاس میں وزرا کی عدم موجودگی، شرمیلا فاروقی برس پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ منکی پاکس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے،دو روز قبل پشاور میں پانچواں کیس سامنے آیا ہے ،یہ وائرس باہر سے آرہا ہے ہمیں ٹریٹمنٹ کا پتہ نہیں ہے ،یہاں پر جواب دینے کیلئے کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزیر یہاں پر کیوں نہیں ہے،عطا تارڑ صبح سے یہاں خوار ہو رہے ہیں،توانائی کے ایشو پر عطا تارڑ جواب دے رہے ہیں، انکا بجلی سے کیا کام؟ وزرا کہاں ہیں؟ کون سے ایسے اہم کام ہیں؟ ایوان اہم نہیں کیا؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔