Monday, September 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا اسمبلی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

خیبرپختونخوا اسمبلی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

پشاور(سب نیوز ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اعلامیہ کے مطابق پبلک اکانٹس کمیٹی 15 اراکین پر مشتمل ہے، سپیکر کے پی اسمبلی پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سٹینڈنگ کمیٹی آن لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اور رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ 12 ممبران پر مشتمل ہوگی، ریاض خان ایم پی اے کمیٹی کے چیئرپرسن تعینات ہوئے جبکہ سٹینڈنگ کمیٹی آن اریگیشن ڈیپارٹمنٹ 11 ممبران پر مشتمل ہے جس کے چیئر پرسن ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم ہیں ۔

کے پی اسمبلی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سٹینڈنگ کمیٹی ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز 12 ممبران پر مشتمل ہے، ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی طارق سعید کمیٹی کے چیئرپرسن مقرر ہوئے، سٹینڈنگ کمیٹی آن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ 14ممبران پر مشتمل ہے جس کے چیئرپرسن مشتاق احمد غنی ہوں گے۔

اسی طرح کلائمٹ چینج، فارسٹری کمیٹی میں11 ممبران شامل ہیں، ممبر اسمبلی محمد عارف چیئرپرسن تعینات ہوئے، سٹینڈ کمیٹی برائے ہائر ایجوکیشن، آرکائیو اور لائبریری 11 ممبران پر مشتمل ہے، ممبر صوبائی اسمبلی محمد انور خان چیئرپرسن مقرر ہوئے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے کمیونیکیشن اور ورکس ڈیپارٹمنٹ میں 13 ممبران شامل ہیں ،ایم پی اے مشتاق غنی چیئرپرسن ہوں گے جبکہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں 11 ممبران شامل اور ایم پی اے عبدالسلام چیئرپرسن تعینات ہوئے۔

علاوہ ازیں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاس اور لائبریری 11 ممبران پر مشتمل ،ڈپٹی سپیکر چیئرپرسن مقرر ہوئے جبکہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے لا ریفارمز اور کنٹرول آن سب آرڈینیٹ لیجسلیشن میں14 اراکین شامل جبکہ سپیکر کمیٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔