Monday, September 16, 2024
ہومبریکنگ نیوز''کرسی اٹھا کر ماروں گا'' پی ٹی آئی اور پی پی سینیٹرز کی اجلاس میں تلخ کلامی

”کرسی اٹھا کر ماروں گا” پی ٹی آئی اور پی پی سینیٹرز کی اجلاس میں تلخ کلامی

اسلام آباد (سب نیوز )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو اور پیپلزپارٹی کے شہادت اعوان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور شہادت اعوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

شہادت اعوان کی جانب سے سیف اللہ ابڑو کے بولنے پر اعتراض کیا گیا، اس پر سیف اللہ ابڑو غصے میں آگئے اور شہادت اعوان کو ٹاٹ قرار دے دیا۔ سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ زیادہ بکواس کی تو کرسی اٹھا کر ماروں گا۔ تلخ کلامی پر شہادت اعوان قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔