Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر 2024 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر 2024 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس )ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 5 روزہ دورہ پر برطانیہ جائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر 2024 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے، نائب وزیر اعظم انجیلا رینر سے ملاقات کریں گے۔ دورہ کے دوران نائب وزیراعظم پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانوی وزیر خارجہ سے تفصیلی مذاکرات بھی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔