Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزسوئٹزرلینڈکا عراق میں 33 سال بعد اپنا سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈکا عراق میں 33 سال بعد اپنا سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ

بغداد ( آئی پی ایس )سوئٹزرلینڈ نے عراقی دارالحکومت بغداد میں اپناسفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے بغداد میں 33 سال بعد اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں سوئس وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ کھولنے کا مقصد عراق کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا ہے۔ اس کے علاوہ عراق کے ساتھ اقتصادی، سلامتی اور نقل مکانی کے معاملات میں بھی تعاون کو گہرا کرنا ہے۔خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ نے 1991 میں خلیجی جنگ کی وجہ سیعراق میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔