Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانملک میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا

ملک میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ملک میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ربیع الاول کے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد جبکہ فنی معاونت کیلئے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العا بدین، محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی ٹیلی فون کے ذریعے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور میں منعقد کیے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ ربیع الاول میں اللہ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفی ۖ کی ولادت با سعادت کا جشن منایا جاتا ہے اور ملک میں مساجد ، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے۔ملک میں بڑی عمارتوں پر چراغاں جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی نصب کیے جاتے ہیں۔ مختلف مقامات پر درود و سلام کی محافل کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔