Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانقومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، وزیر خزانہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پیش کریں گے،20نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، وزیر خزانہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پیش کریں گے،20نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس ) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد پیر کی شام 5بجے ہو گا ، 20نکاتی ایجنڈا بھی جاری ہوگیا،توجہ دلا نوٹس سمیت نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 بھی پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ سال 2023-24 کیلئے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ ایوان کے سامنے رکھیں گے اور اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔

کارپوریٹ فارمنگ کیلئے دی گئی 48 لاکھ ایکڑاراضی سے آبی بہاو میں تبدیلی پر توجہ دلا نوٹس ایجنڈے میں شامل ہے۔وزیرخارجہ غیر ملکی دستاویزات کے قانونی جواز کے خاتمہ پر کنونشن کو مثر بنانے کا بل منظوری کیلئے پیش کریں گے، جبکہ وزیردفاع، بھنگ کے کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی کا بل 2024 قانون سازی کے لئے پیش کریں گے۔ ٹیلی کمیونیکیشن اپیلٹ ٹربیونل کے قیام کا بل 2024 اور نجکاری کمیشن ترمیمی بل بھی پیش کیا جائیگا۔وزیرقانون، قومی کمیشن حقوق بچگان کی سالانہ رپورٹ 2023-24 اورالیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2023 قومی اسمبلی کے سامنے رکھیں گے۔ اس کے علاوہ بیرون ممالک میں گداگری کرکے بدنامی کا باعث بننے والوں سے متعلق توجہ دلا نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔