Sunday, June 22, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سلطنت عمان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سلطنت عمان

راولپنڈی (سب نیوز ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سلطنت عمان کا سرکاری دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سید شہاب بن طارق بن تیمور سے ملاقات کی، انہوں نے وزیر شاہی دربار جنرل سلطان بن محمد النامانی سے بھی ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے دورہ کے دوران چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی، سروسز چیفس اور چیئرمین آف ڈیفنس اکیڈمی سے بھی ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق الگ الگ ملاقاتوں کے دوران تربیت، سکیورٹی، انسداد دہشتگردی، دفاعی صنعت سمیت عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور سٹریٹجک تعلقات کے فروغ کیلئے عسکری تعلقات کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔عمانی حکام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔