کراچی (آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ منشور کے مطابق غریب عوام کو سولر پینل دے رہیہیں۔کراچی میں مستحق گھرانوں میں مفت ہوم سولر پینل تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مہنگائی،بجلی کے بلوں سے متاثرہ افراد کوریلیف دینا چاہتے ہیں، الیکشن میں غریب عوام کوریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، اب دوسری جماعتوں میں بھی غریب عوام کو ریلیف دینے کی سوچ آئی ہے، سولرسکیم ہمارے منشورکا حصہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کو ریلیف دینے کے لیے کام کر رہی ہے، مہنگائی کے دور میں تنخواہ دار طبقے کو بھی ریلیف دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سولرپارک بنارہے ہیں، وفاق سے بہت مہنگی بجلی ملتی ہے، ہماری خواہش ہے کم قیمت پرسندھ کی عوام کوبجلی فراہم کریں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا نام لیے بغیر پنجاب حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پلاننگ اورکام کرنے میں وقت لگتا ہے، ایک دم اعلان نہیں کیا جاتا، سندھ کیہرڈسٹرکٹ میں سولرپہنچائیں گے، 200یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بجلی کا بل اتنا آتا ہے تو کرنٹ لگ جاتا ہے، وفاق کیادارے کام نہیں کر رہے، وفاق کا بجلی کا نظام تباہ ہوگیا ہے، انشااللہ! جب پیپلزپارٹی کو وفاق میں حکومت کا موقع ملے گا تو عوام کے مسائل کا حل نکالیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے غریب طبقے کوریلیف پہنچا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)نیچودہ روپے فی یونٹ سستا کرنیکا اعلان کیا ہے، بجلی کوسستا کر نے کیا علان کی حدتک خوش آمید کہتے ہیں، وزیراعظم سے کہا جو پنجاب میں بجلی سستا کرنیکا اعلان کیا گیا وہ میری سمجھ سے باہر ہیں، دوماہ کے چکر میں اگر بارہ مہینے پھرعوام کو تکلیف ہو تو ایسے منصوبے نہیں چاہئیں۔