Thursday, September 19, 2024
ہومپاکستانعمران خان نے نااہلی کے معاملے پر اپیل کی جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

عمران خان نے نااہلی کے معاملے پر اپیل کی جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی


اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نااہلی کے معاملے پر اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست بیرسٹر علی ظفر نے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو سیاست سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے تحائف ڈیکلیئر نہ کرنے کے غلط الزام پر بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پر عمران خان کو میانوالی سےڈی سیٹ کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمران خان کو انتخابات لڑنے سے روک دیا گیا، لاہورہائیکورٹ کا لارجربینچ الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل پر سماعت کر رہا تھا مگر اسلام آبادہائیکورٹ نے اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کرنے سے انکار کردیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ اسلام آبادہائیکورٹ کےحکم کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ لارجربینچ کارروائی آگے نہیں بڑھا پارہا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔