اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی دارالحکومت میں غیر نمونہ پلیٹ اور کالے شیشوں سمیت پولیس ریوالونگ رائٹ کا استعمال کرنے اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے۔
اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں ٫ مصروف مارکیٹوں اور دیگر اہم مقامات پر ایکسائز افسران ایکسائز قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔
جمرات کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے کالے شیشوں کا استعمال کرنے والی 88 گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کیں ،غیر نمونہ و بغیر رجسٹریشن نمبر 138 گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی۔156 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو قانون کی خلاف ورزی پہ معطل کردیاگیا۔
پولیس ریوالونگ رائٹ کا استمال کرنے والی 14 گاڑیوں کی پولیس لائٹ اتار کر باحکم سرکار ضبط کی گئیں ۔ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی 340 گاڑیوں سے جرمانے کے ساتھ ٹوکن ٹیکس کی وصولی کیں گئیں۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچنے کے لیے شہری خود ہی گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ ٫کالے شیشے اتار دیں ایچ آئی ڈی لائٹس کا استعمال غیر قانونی ہے شہری گاڑیوں میں ایچ آئی ڈی لائٹس کا استعمال نہ کریں
بلال اعظم نے شہریوں سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے بقایاجات فوری طور پر ادا کرنے اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن فوری طور پر کروانے کی اپیل کی ہے ۔
ڈاریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم کا کہنا تھا کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں ایکسائز قوانین کی پاسداری نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
اسلام آبادمیں غیر نمونہ پلیٹ اور کالے شیشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ،156 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔