Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزمعظم جاہ انصاری آئی جی بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاری

معظم جاہ انصاری آئی جی بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی حکومت نے معظم جاہ انصاری کو آئی جی بلوچستان تعینات کردیا، تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ معظم جاہ انصاری کو آئی جی بلوچستان تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سابق آئی جی بلوچستان اور پولیس سروس گریڈ21کے عبدالخالق شیخ کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پولیس سروس گریڈ22کے معظم جاہ انصاری کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات تھے۔دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے نئے تعینات شدہ آئی جی معظم جاہ انصاری نے ملاقات کی، ملاقات میں صدر نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مثر اقدامات لینے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر مملکت نے آئی جی بلوچستان کے لیے ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔