Friday, September 20, 2024
ہومتازہ ترینوادی تیرہ میں خوارج کیخلاف آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آگئی

وادی تیرہ میں خوارج کیخلاف آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آگئی

پاک فوج کی ضلع تیراہ میں فتنتہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے جاری انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کا وادی تیرہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے آپریشنز جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویڈیومیں دہشتگردوں کو ہلاک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسزکےجاری آپریشنزمیں اب تک 25 خوارج ہلاک ہو چکے، آپریشنز کے دوران 11 دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
سیکورٹی ذرائع آپرشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، پاک فوج فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔