Saturday, October 19, 2024
ہومپاکستانخیبرپختونخوا میں کرپشن شکایات،پی ٹی آئی نے اپنی احتساب کمیٹی کا نام تبدیل کردیا

خیبرپختونخوا میں کرپشن شکایات،پی ٹی آئی نے اپنی احتساب کمیٹی کا نام تبدیل کردیا

پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے اپنی احتساب کمیٹی کا نام تبدیل کردیا۔
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم ہونے والی کمیٹی کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق گوڈ گورننس کمیٹی کا نام اب انٹرنل اکانٹیبیلٹی کمیٹی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 20 دن قبل گڈ گورننس کے نام سے کمیٹی تشکیل دی تھی، اب کمیٹی کا نام پی ٹی آئی انٹرنل اکانٹیبیلٹی کمیٹی رکھا جائے گا، کمیٹی کے لئے الگ سیکرٹریٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، کمیٹی کے لئے دفتر، سٹاف اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق شکایات درج کرنے کیلئے الگ ویب سائٹ بھی بنائی جائے گی، کرپشن کی نشاہدہی کرنے کیلئے مختلف ذرائع سے کمیٹی کو درخواست دی جا سکے گی، کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر شکایات درج کرنے کی بھی سہولت دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی انٹرنل اکانٹیبیلٹی کمیٹی تین ممبران پر مشتمل ہوگی، اب تک کمیٹی نے سابق وزیر شکیل خان کے علاوہ کسی کو طلب نہیں کیا ہے، کسی وزیر یا سیکرٹری کے خلاف کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی کے خلاف بھی کرپشن کی شکایت ملے تو کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔