Friday, September 13, 2024
ہوماسلام آبادراول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ، احتیاطی تدابیر جاری

راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ، احتیاطی تدابیر جاری

اسلام آباد (سب نیوز )راول ڈیم میں پانی کی سظ بلند ہونے کے بعد کیاسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے لئے ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر جاری کر دی ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم کے ا سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں۔

ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 یا 1122 پر رابطہ کریں، مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے جبکہ ندی نالوں اور پلوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔