Friday, September 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزمودی نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے کوئی خیر سگالی پیغام نہیں دیا

مودی نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے کوئی خیر سگالی پیغام نہیں دیا

کراچی(سب نیوز ) بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت کو خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں دیا۔سی اے اے ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا، یہ عام روایت ہے کہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے غیر ملکی صدر یا وزیراعظم شکریہ اور خیر سگالی کے پیغامات دیتے ہیں۔واضح رہے غیر ملکی صدور اور وزرا اعظم دوران پرواز خیر سگالی کے پیغامات پائلٹ کے ذریعے ائیرٹریفک کو بھیجتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔