Monday, June 30, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے احمد وقاص جنجوعہ کی دہشت گردی کے مقدمہ میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور

پی ٹی آئی کے احمد وقاص جنجوعہ کی دہشت گردی کے مقدمہ میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور

اسلام آباد ( سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی دہشت گردی کے مقدمہ میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کی دہشتگردی کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کی 2 رکنی ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔

احمد وقاص جنجوعہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کورآرڈینیٹر احمد وقاص کو گھر سے اٹھایا گیا اور کلاشنکوف برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا، 2 روز حبس بے جا میں رکھنے کے بعد ایف آئی آر کا بعد میں علم ہوا۔

وکیل کے مطابق عدالت سے رجوع کرنے پر احمد وقاص جنجوعہ کیخلاف مقدمہ کا علم ہوا اور ان سی ٹی ڈی کے زیر حراست ہونے کا علم ہوا، انہیں پارٹی ترجمان رؤف حسن اور دیگر کے مطابق ہمراہ گرفتار ظاہر کیا گیا ہے، رؤف حسن ضمانت پر رہاہوگئے ہیں۔

عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ ملزم سے300 گرام بارود سمیت کلاشنکوف برآمد کرنا لہذا عدالت سے ضمانت کی استدعا مسترد کرنے کی درخواست کی جاتی ہے، تاہم عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیدیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔