پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مسجد نبوی کے خطیب ڈاکٹر صلاح محمد البدیر سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں خصوصی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر گورنر نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ محبت و احترام کے رشتے سے منسلک ہیں، خیبر پختونخوا مذہبی اعتبار سے انتہائی ذرخیز ہے اور ہم آپ کے دورہ کے منتظر رہیں گے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں امن اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے، خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کے ریاست کے تشخص کے لیے اقدامات اسلامی ممالک کے لیے مشعل راہ ہیں۔
خطیب مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح محمد البدیر نے کہا کہ آپ کے جذبات عوام اور مملکت کے لیے انتہائی قابل قدر ہیں، اگلے دورہ پاکستان میں پشاور آؤں گا۔ آپ جب بھی مدینہ منورہ تشریف لائیں مجھے بھائی تسلیم کرتے ہوئے میرے گھر آئیں۔
گورنر خیبر پختونخوا کی درخواست پر خطیب مسجد نبوی نے صوبے کی ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی۔