Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانقوم کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کاحصہ ناقابل فراموش ہے، پاک فوج

قوم کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کاحصہ ناقابل فراموش ہے، پاک فوج

راولپنڈی: پاکستان کی مسلح افواج کے سروسز چیفس کی جانب سے ملک کی اقلیتوں کو مبارک باد دی گئی ہے جبکہ پاک فوج کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادریاں معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں، قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کاحصہ ناقابل فراموش ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقلیتوں کے دن پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی طرف سے پاکستان کی اقلیتوں کو مبارکباد پیش، کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے، آج کا دن تنوع، شمولیت اور بقائے باہمی، ہماری عظیم قوم کا خاصا ہے، اقلیتی برادریاں ہمارے سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور آزادیاں مقدس ہیں جو آئین اور اسلام کے عین مطابق ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ملک کی ثقافتی شناخت میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی ترقی اور سماجی بنیادیں مضبوط بنانے میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے، قائد اعظم کے ویژن سے لے کر آج تک اقلیتیں قوم کی تعمیر کا ناگزیر حصہ رہی ہیں، اقلیتوں کی ملکی تعمیر و ترقی کے لیے قربانیاں اور کاوشیں قابل قدر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج اقلیتی برادریوں کےعزم اور قربانیوں کی قدرکرتی ہے، قوم کے لیے اقلیتوں کی وفاداری کسی شک و شبہ سے بلند ہے، اقلیتی برادری کی ہم آہنگ اورکثرت پسندانہ معاشرہ کے قیام میں کردار انتہائی قدرکے قابل ہے، اقلیتیوں کے جذبے کو سراہتے ہیں، اقلیتیوں کے حقوق کے تحفظ، فروغ، آزادی اور بہبود کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔