Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزلیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیربلوچ 39ویں کیس میں بھی بری

لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیربلوچ 39ویں کیس میں بھی بری

کراچی :لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے خلاف انسداد دہشت گردی اور مقامی عدالتوں میں کم و بیش 50 مقدمات زیر سماعت رہے ہیں، جن میں آج عدالت نے انہیں 39 ویں مقدمہ میں بھی بری کردیا۔
عدالت نے عزیر جان کے ساتھ شریک ملزم غفار عرف ماما کو بھی بری کردیا ہے، عزیر جان بلوچ کے وکیل کے مطابق عزیربلوچ کے خلاف پولیس کے پاس کوئی شواہد نہیں، پراسکیوشن کے گواہاں کے بیان میں بھی تضاد ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 2009 میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عزیر بلوچ کے خلاف 50 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے عزیر بلوچ اب تک 39 مقدمات میں بری ہوچکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔