Wednesday, January 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزکملا ہیرس نے ٹرمپ کی مباحثے کی پیشکش رد کردی، صدارتی مباحثے کا امکان تقریبا ختم

کملا ہیرس نے ٹرمپ کی مباحثے کی پیشکش رد کردی، صدارتی مباحثے کا امکان تقریبا ختم

نیویارک (سب نیوز )امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فاکس نیوز پر مباحثے کی پیشکش مسترد کردی ہے جس سے اس بار صدارتی مباحثہ ہونے کا امکان ہی تقریبا ختم ہوگیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے مباحثے کی پیشکش ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کے بعد رد کی ہے۔

کملا ہیرس نے کہا کہ وہ 10 ستمبر کو اس مباحثے کیلئے موجود ہوں گی جو ڈونلڈ ٹرمپ طے کرچکے ہیں تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ صرف 4 ستمبر کو فاکس نیوز پر پنسلوینیا میں کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے تیار ہیں۔اگر کملا نے فاکس نیوز پر سابق امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثہ نہ کیا تو پھر شاید اس مرتبہ صدارتی مباحثہ ہوگا ہی نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔