Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسٹیج اداکار طاہر انجم پر تشدد کا مقدمہ درج ، پی ٹی آئی ورکر انیلہ ریاض گرفتار

اسٹیج اداکار طاہر انجم پر تشدد کا مقدمہ درج ، پی ٹی آئی ورکر انیلہ ریاض گرفتار


لاہور: پنجاب اسمبلی کے سامنے اسٹیج اداکار طاہر انجم پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے سامنے سے گزرتے ہوئے اداکار طاہر انجم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے کپڑے پھاڑ دئیے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
پولیس نےاداکار طاہر انجم کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ مقدمے میں مقدمے میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی انیلہ ریاض اور ان کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔پولیس نے انیلہ ریاض کو طاہر انجم پر تشدد کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔