Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزعدم اعتماد کی رات اسلام آباد ہائی کورٹ کیوں کھلی؟سابق چیف جسٹس اظہر من اللہ نے بتا دیا

عدم اعتماد کی رات اسلام آباد ہائی کورٹ کیوں کھلی؟سابق چیف جسٹس اظہر من اللہ نے بتا دیا

نیویارک(سب نیوز )سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں جب بھی مارشل لا کا خطرہ ہو عدالتیں کھلی ہوئی ہوں۔یہ بات انہوں نے امریکی شہر نیویارک میں نیویارک سٹی بار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں ںے کہا کہ مارشل لا کا ماحول بنایا جارہا ہے میں اس ٹی وی چینل کا نام لینا نہیں چاہتا جس نے ایسا ماحول بنایا ہوا ہے جیسے مارشل لا لگنے والا ہو۔جسٹس اطہر نے کہا کہ کاش عدالتیں 12 اکتوبر 99 کو کھلی ہوتیں جب پرویز مشرف نے منتخب وزیراعظم کو باہر پھینکا، کاش یہ عدالتیں پانچ جولائی کو کھلی ہوتیں جب ضیا الحق نے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کی کوشش کی جاتی تو یہ بھی امتحان ہوتا اور یہ امتحان اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہوتا کہ وہ آئین کی بالادستی کے لیے کھڑی ہوتی کہ نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔