Friday, October 18, 2024
ہومدنیانیپالی ائیر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

نیپالی ائیر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

کھٹمنڈو:نیپالی ائیر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران کھٹمنڈو میں حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کھٹمنڈو ائیر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے سوریا ائیر لائن طیارے میں کریو ممبرز سمیت 19 افراد سوار تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے، فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
طیارہ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوان پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔