Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانایس آئی ایف سی کے تعاون سے 5برس میں آئی ٹی برآمدات 15ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 5برس میں آئی ٹی برآمدات 15ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی کے شعبے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے اگلے 5 برس میں آئی ٹی پر مبنی برآمدات کو 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی برآمدات 2 اعشاریہ6 ارب ڈالر تک رہیں جو رواں سال میں 3اعشاریہ5ارب ڈالر تک بڑھنے کے امکانات ہیں۔آئی ٹی کے شعبے میں برآمداتی صلاحیت کے پیشِ نظر حکومت نے رواں مالی سال میں 79ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 79ارب روپے کی رقم میں سے 19 ارب روپے کراچی اور اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کے قیام میں صرف ہوں گے جبکہ 22 ارب روپے پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اکانومی کی صلاحیتوں کا بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ہمیں آئی ٹی انفرااسٹرکچر میں بہتری لانے اور ہنر مند افرادی قوت میں اضافے کی ضرورت ہے۔چیئرمین پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے کہا کہ جدید صنعتی معیار کے مطابق آئی ٹی کے شعبے کی تعمیر کیلئے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور انٹرنیٹ کی کنیکٹوٹی کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔