Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانپنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی کی 35خواتین کی فہرست جاری

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی کی 35خواتین کی فہرست جاری

لاہور (آئی پی ایس )تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 35 خواتین ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ۔ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ابتدائی ناموں کو حتمی شکل دے دی

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی 35 خواتین ارکان کے نام شامل ہیں ۔پی آٹی آئی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی جمع کروائی گئی فہرست میں ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید، طیبہ امبرین، ناہید نیاز،عابدہ راجہ، سائرہ رضا، عذرا نسیم، قربان فاطمہ،فرح آغا، فردوس رانا اور سعدیہ ایوب،عائشہ بھٹہ، نیلم افتخار، سارا علی، تنزیلہ عمران، رخسانہ رضا اور رقیہ بی بی شامل ہیں۔فہرست میں صفیہ جاوید، امینہ بدر، بشری سعید، امیرہ اظہر، اقصی عاصم، شہلا ممتاز اور مومنہ کمال ، شریں نواز، فاظمہ حیدر،تہمینہ ریاض، نیلوفر ملک، مریم کلثوم، مسز بلال وڑایچ اور عابدہ نذیر،صایمہ نورین، سیدہ حنا، پرویز زمان اور شمیم شاہد کا نام خواتین کی مخصوص نشستوں میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ فہرست کی حتمی منظوری بانی چیئرمین تحریک انصاف دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔