Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم وزارتوں اور بیوروکریسی کی کارکردگی سے ناخوش،10وزارتوں کو پیشہ ورانہ مشیر رکھنے کی اجازت

وزیراعظم وزارتوں اور بیوروکریسی کی کارکردگی سے ناخوش،10وزارتوں کو پیشہ ورانہ مشیر رکھنے کی اجازت

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف وزارتوں اور بیوروکریسی کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ وزارتوں کی قابل عمل ترقیاتی منصوبے بنانے کی عدم صلاحیت کا نوٹس لے لیا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 10 وزارتوں میں کنسلٹنٹ رکھنے کی اجازت دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کی محدود صلاحیت اور ناقص کارکردگی کے باعث ترقیاتی بجٹ پورا خرچ نہیں ہوتا۔ وزارتوں کا ترقیاتی بجٹ لیپس نہیں ہونا چاہیے۔ وزارتیں بہتر اور قابل عمل ترقیاتی منصوبوں اور ان کی تیزی سے تکمیل کی پلاننگ کریں۔وزیراعظم نے وزارت آئی ٹی سمیت 10 وزارتوں کو پیشہ وران مشیر رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید وزارتوں کو بھی پیشہ ورانہ مشیر رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پیشہ ور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے سے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جس وزارت نے کنسلٹنٹ رکھنا ہوگا اس کی فاسٹ ٹریک پر منظوری دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔