Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانڈی جی آئی ایس پی آرنے دہشتگردوں کیخلاف اورپی ٹی آئی نے حمایت میں پریس کانفرنس کی،وفاقی وزیر امیرمقام

ڈی جی آئی ایس پی آرنے دہشتگردوں کیخلاف اورپی ٹی آئی نے حمایت میں پریس کانفرنس کی،وفاقی وزیر امیرمقام

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے دہشتگردوں کیخلاف اورپی ٹی آئی نے حمایت میں پریس کانفرنس کی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر وسیفران انجینئرامیرمقام نے پاکستان تحریک انصاف رہنماوں کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کی پریس کانفرنس ثبوت ہے کہ یہ امن نہیں چاہتے، پی ٹی آئی لیڈروں کی پریس کانفرنس ڈیجیٹل دہشت گرد ی اور9 مئی کے جرم کا اعتراف تھا۔وفاقی وزیر امور کشمیر وسیفران کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے 9مئی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ،لیڈرزاس کے برعکس بیانات دے رہے تھے،پی ٹی آئی بیانات،اعترافی وڈیوز،جی ایچ کیو، کورکمانڈرزکے گھروں پرحملے کا پہلے بھی اعتراف کرچکی ہے، یوٹرن سے جرائم چھپ نہیں سکتے ۔

انجینئر امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا نے9مئی حملوں کی ویڈیوزدیکھیں،اسٹیٹ بینک نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ دیا لیکن قانون اندھا ہے، پی ٹی آئی اور اس کی صوبائی حکومت نے بنوں امن مارچ کو فوج کے خلاف مارچ بنایا ہے،یہ جرائم کسی اورملک میں ہوتیتواب تک انتشاری گروہ پرپابندی لگ چکی ہوتی،عبرت کی مثال بنایاجاچکا ہوتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔