Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانصدرمملکت نے کرسچن میریج ترمیمی ایکٹ 2024 کی توثیق کر دی

صدرمملکت نے کرسچن میریج ترمیمی ایکٹ 2024 کی توثیق کر دی

اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرسچن میریج ترمیمی ایکٹ 2024 پردستخط کردیے، ترمیمی ایکٹ کے تحت مسیحی برادری میں شادی کی عمر18سال کردی گئی ہے۔

ایوان صدر میں منعقد تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے مسیح برادری کو خوش آمدید کہا۔ صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ آپ بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم ہیں، مسائل ہرجگہ ہوتے ہیں، ہم سب کو مل کر حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کا کوٹہ بڑھنا چاہئے، حکومت کوملازمتوں میں اقلیتوں کاکوٹہ بڑھانیکا کہوں گا، معاشرے میں شدت پسندی کی گنجائش نہیں۔خیال رہے کہ مسیحی برادی میں شادی کے لیے مرد کی عمر 16 سال اور خاتون کے لیے 13سال تھی، تاہم صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے کرسچن میرج ترمیمی ایکٹ 2024 کی توثیق کے بعد یہ شادی کی عمر 18 سال ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔