Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزپارلیمنٹ کے اندر اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے ہڑتالی کیمپ پارلیمنٹ کے باہر لگا لیا

پارلیمنٹ کے اندر اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے ہڑتالی کیمپ پارلیمنٹ کے باہر لگا لیا

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ کے اندر کیمپ لگانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔اس سے قبل تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے گرفتاریوں، چھاپوں، قیادت اور کارکنوں کے خلاف مقدمات پر آج پارلیمنٹ ہاس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کیباہربھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے، بھوک ہرتالی کیمپ میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، اسد قیصر، علی محمد خان، فلک ناز چترالی، شیخ وقاص اور سینیٹر ہمایوں مہمند شریک ہیں۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفد نے ملاقات کی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ کے اندر کیمپ لگانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی جانب سے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ آج پارلیمنٹ ہاس کے سامنے دوپہر 3 بجے لگایا جائے گا، بھوک ہڑتالی کیمپ کی قیادت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کریں گے، آج علامتی بھوک ہڑتال ہوگی جبکہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف ردعمل بھی دیا جائے گا۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر سمیت تمام ارکان پارلیمنٹ بھوک ہڑتال کریں گے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈ شبلی فراز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک ہوں گے، دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

بھوک ہڑتالی کیمپ میں ارکان پارلیمان کو پارٹی وفاداریاں نہ بدلنے پر مقدمات کی دھمکیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا، پی ٹی آئی کے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بھوک ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت گرفتار کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خود بھی بھوک ہڑتال کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔