Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزپندرہ ارب ڈالر قرضوں کی ری شیڈولنگ، وزیر خزانہ چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے

پندرہ ارب ڈالر قرضوں کی ری شیڈولنگ، وزیر خزانہ چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد (سب نیوز )چین سے 15 ارب ڈالر کے توانائی قرضوں کی ری شیڈولنگ کا اہم ترین ٹاسک، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کل تین دنوں کیلئے چین کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق چائنیز حکام سے وزیر خزانہ 15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری شیڈولنگ پر بات چیت کریں گے، قرض کی ری شیڈولنگ کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کے دورہ کے دوران چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 500 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ دورہ چین میں پانڈا بانڈ پر بھی بات چیت کریں گے، پاکستان چائنہ میں 30 ملین ڈالر کا پانڈا بانڈ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔