Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادپی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر وارنٹ کیساتھ چھاپہ مارا گیا، اسلام آباد پولیس

پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر وارنٹ کیساتھ چھاپہ مارا گیا، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے عائد کردہ سیکریٹریٹ پر غیر قانونی چھاپے کے الزام پر وضاحت جاری کردی۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے دعوی کیا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے بغیر وارنٹ کے مرکزی سیکٹریٹ پر چھاپہ مارا اور ترجمان روف حسن کو گرفتار کر کے کمپیوٹرز سمیت دیگر قیمتی سامان قبضے میں لیا گیا۔تحریک انصاف کی قیادت کے الزامات پر آئی جی اسلام آباد نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر ایف آئی اے اور پولیس نے تلاشی کیلئے چھاپہ مارا اور انسداددہشتگردی عدالت سے وارنٹ لے کر تمام امور انجام دیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔