Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومپاکستانڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کیخلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کیخلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی احتساب بیورو (نیب)نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیب نے رائے اعجاز اور کامران ممتاز کے خلاف بھی نیب ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر کے خلاف نیب نے گجرات پولیس فنڈز میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس دائر کیا تھا۔چئیرمین نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کے خلاف نیب ریفرنس واپس لینے کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کر دی۔نیب کا کہنا تھا کہ سہیل ظفر چٹھہ، رائے اعجاز اور کامران ممتاز نے ریفرنس واپس لینے کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست دی۔

نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا گیا، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں۔نیب کی درخواست کے مطابق ملزمان کے خلاف ریفرنس کو چلانا مناسب نہیں ہو گا، نیب کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت ریفرنس واپس لینے کی نیب کی درخواست منظور کر لے اور سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کو بری کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔