Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئی سی سی کے سالانہ اجلاس کا اختتام ،چیمپئنز ٹرافی 2025 کا بجٹ منظور نہ ہو سکا

آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کا اختتام ،چیمپئنز ٹرافی 2025 کا بجٹ منظور نہ ہو سکا

اسلام آباد (سب نیوز )آئی سی سی نے سالانہ اجلاس کے اختتام پراعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں چیمپئنزٹرافی کے بجٹ کی منظوری کاذکرنہیں ہوا۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئی سی سی کے تمام 108 ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں اولمپکس2028میں کرکٹ کی شمولیت پرتبادلہ خیال کیا گیا لیکن چیمپئنزٹرافی کے بجٹ کی منظوری کاذکرنہیں تک نہیں ہوا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے تمام معاملات کا ازسر نوجائزہ لینے کی منظوری دی گئی ، تین ڈائریکٹرز،راجرٹوسے،لاسن نائیڈواورعمران خواجہ رواں سال میں جائزہ رپورٹ پیش کرینگے جس کے لئے یوایس اے کرکٹ اور کرکٹ چلی کو باضابطہ طورپرنوٹس جاری کردیا گیا آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھی رکن کومقصد کی تفصیلی گورننس اور انتظامی ڈھانچے کے لیے موزوں نہیں سمجھا جاتا ہے، چیف ایگزیکٹوزکمیٹی نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے آٹھ علاقائی کوالیفائنگ اسپاٹس کی الاٹمنٹ کردی۔

آئی سی سی کے مطابق افریقہ اور یورپ سیدو ٹیمیں کوالیفائی کریں گی، امریکہ سیایک اورتین مشترکہ ایشیا اورایسٹ ایشیا ریجنل ہونگی۔ اجلاس میں 2030 میں ہونے والے آئی سی سی خواتین کیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو 12 سے 16 ٹیموں تک بڑھانے منظوری دی گئی، آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کیلئے کوالیفائی کرنیکی کٹ آف ڈیٹ 31 اکتوبر 2024 ہے۔ جبکہ اجلاس میں سی ای سی نیپال ریفل کی آئی سی سی مینزکرکٹ کمیٹی میں ایلیٹ پینل کے نمائندے کے طور پرتقرری کی منظوری بھی دے دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔