غزہ(آئی پی ایس ) اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 62 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینی شہدا کی تعداد 39 ہزار 45 ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں سے 89 ہزار 800 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کو دوبارہ بے دخلی کا حکم دیتے ہی بمباری شروع کر دی، غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی حملے جاری ہیں۔