Tuesday, September 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزموجودہ حکومت چلے گی، اس ملک میں کچھ نہیں ہونے والا، شرجیل میمن

موجودہ حکومت چلے گی، اس ملک میں کچھ نہیں ہونے والا، شرجیل میمن

کراچی (سب نیوز )وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اس ملک میں کچھ نہیں ہونے والا، لوگ منفی باتیں پھیلاتے ہیں، کوئی مایوسی اور پریشانی کی بات نہیں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں چیلنجز موجود ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عوام کے لیے آسانی پیدا کرنے کے لیے کام کرنا چاہییے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت چلے گی اس ملک میں کچھ نہیں ہونے والا ہے، لوگوں کو راغب کیا جا رہا ہے کہ وہ تشدد کی راہ اپنائیں۔ ارشد شریف نے ان ملکوں کا انکشاف کیا تھا جو یہاں فنڈنگ کررہے تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی مقبول شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ مجھ سے حلقے میں کوئی الیکشن نہیں جیت سکتا، اس کا مقصد یہ نہیں کہ میں لوگوں کو کہوں آگ لگا دو جلا اور گھیرا کرو۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی قانون میں نہیں لکھا ہوا کہ آپ قانون کو ہاتھ میں لیں۔ ان لوگوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ فنڈز بند کیے جائیں۔

غیرملکی لابسٹ اس طرح کے انتشار کی سرپرستی کررہے ہیں۔پیپلز پارٹی رہنما نے مزید کہا کہ قانون میں واضح ہے ممنوعہ فنڈنگ لینے والی پارٹی الیکشن نہیں لڑسکتی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ اب پبلک پراپرٹی ہے، الیکشن کمیشن کے قانون کو سب پڑھیں اس میں لکھا ہوا ہے کہ کون کون سی پارٹیز الیکشن لڑ سکتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔