Monday, March 17, 2025
ہومبریکنگ نیوزپنجاب کابینہ میں توسیع پر غور، پارلیمانی سیکرٹریز بھی تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب کابینہ میں توسیع پر غور، پارلیمانی سیکرٹریز بھی تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور(سب نیوز )پنجاب کابینہ میں توسیع پر غور ہونے لگا،کابینہ میں 4 سے 5 افراد کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب سے 2 افراد کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، رانا اقبال، منشا اللہ بٹ، سلطان حیدر علی خان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے، اس حوالے سے کچھ افراد سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ملاقات بھی ہو چکی ہے، مریم نواز پارٹی صدر میاں نوازشریف سے مشاورت کے بعد کابینہ میں توسیع کریں گی۔

پنجاب حکومت نے 28 پارلیمانی سیکرٹریز تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، کچھ ناراض اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز بنایا جائے گا تاکہ پارٹی اختلافات ختم ہو سکیں، حکومتی ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹریز کی فہرست تیار کرکے وزیراعلی پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز بنایا جائے گا تاکہ پارٹی اختلافات ختم ہو سکیں، انہیں اہم محکموں کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔