Saturday, October 19, 2024
ہومدنیاچین کی جانب سے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد کی پہلی کھیپ کی فراہمی

چین کی جانب سے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد کی پہلی کھیپ کی فراہمی


کا بل :چینی حکومت کی جانب سے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد کی پہلی کھیپ کی حوالگی کی تقریب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقد ہوئی۔

افغانستان میں چین کے سفیر چاؤ شینگ اور افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر برائے امورِ مہاجرین خلیل حقانی نے مشترکہ طور پر تقریب میں شرکت کی۔اس دفعہ انسانی بنیادوں پر امدادی سامان میں گاڑیاں، خیمے اور کمبل وغیرہ شامل ہیں۔ان سامان کو دوسرے ممالک سے افغانستان واپس آنے والے تارکین وطن اور بے گھر افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

چاؤ شینگ نے کہا کہ افغانستان واپس آنے والے پناہ گزینوں کی آباد کاری میں مدد کرنے کے لیے چینی حکومت نے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ چین کے صدر شی جن پھنگ کے “انسانیت کے ہم نصیب معاشرے ” کے عملی نفاذ کا ایک ٹھوس مظہر ہے۔یقین ہے کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے افغان عوام مشکلات سے نکل کر اپنے وطن کی تعمیرنو کر سکیں گے۔

خلیل حقانی نے چینی حکومت کی جانب سے امداد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغانستان امدادی سامان کی اس کھیپ کا بہتر استعمال کرنے کے لیے سخت محنت کرے گا، تاکہ اسے ان لوگوں میں تقسیم کیا جاسکے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔