Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزٹوئٹر کے بعد فیس بُک بھی ملک بھر میں ڈاؤن: نیٹ بلاکس

ٹوئٹر کے بعد فیس بُک بھی ملک بھر میں ڈاؤن: نیٹ بلاکس


انٹرنیٹ مانیٹر ’نیٹ بلاکس‘ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں ٹوئٹر کے بعد فیس بُک کی سروس بھی ڈاؤن ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سے ملک کے مختلف حصوں میں صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تاہم اب انٹرنیٹ مانیٹر نیٹ بلاکس نے بھی اس حوالے سے تصدیق کر دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میٹرکس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں متعدد انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز (آئی ایس پیز) پر فیس بک کی سروس ڈاؤن ہے۔
ان کے مطابق پہلے ہی پاکستان بھر میں 17 فروری سے ایکس پر پابندی عائد ہے۔ تاہم اب یہ نیا اقدام عاشورہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے، جو عام طور پر ہر سال کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں صارفین کو فیس بُک کے علاوہ انسٹاگرام تک رسائی حاصل کرنے بھی دشواری کا سامنا ہے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔