Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی رہائی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرفتاری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کر رہی۔ صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل سے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں۔ کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ وہ آئندہ نامناسب گفتگو نہیں کریں گی جس پر وکیل نے جواب دیا کہ صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔