Sunday, October 20, 2024
ہومدنیایمن میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد جاں بحق؛ مجموعی تعداد 30 ہوگئی

یمن میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد جاں بحق؛ مجموعی تعداد 30 ہوگئی


صنعا: یمن کے مختلف صوبوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی اور معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق یمن کے صوبوں ریمہ، عمران، لحج، صںعاء اور اِب میں آسمانی بجلی گرنے سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس طرح رواں ماہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ گزشتہ برس یہ تعداد 150 تھی۔

سال 2020، 2021 اور 2022 میں 3 برسوں میں بجلی گرنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 173 افراد جانوں سے گئے تھے۔

یمن میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

یمن کے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا اور آئندہ ہفتے سیلاب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔