Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانسیاسی اختلافات کا مطلب یہ نہیں کہ کسی پارٹی کو ہی ختم ہی کردیا جائے، پیپلز پارٹی

سیاسی اختلافات کا مطلب یہ نہیں کہ کسی پارٹی کو ہی ختم ہی کردیا جائے، پیپلز پارٹی

اسلام آباد /لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق وفاقی حکومت کے اعلان کردہ فیصلے کی مخالفت کردی۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سینئر رہنماوں نے اپنی قیادت کو کھل کر حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے کی حمایت نہیں کرتے۔

پیپلزپارٹی کے بعض رہنماوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کی جانب سے اس حوالے سے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے بیان پر تعجب کا اظہار کیا اور کہ جماعت کو معاملے پر اعتماد میں لینے کے حوالے سے انہیں علم نہیں ہے۔دوسری طرف پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کسی طور پر درست نہیں۔

پی ٹی آئی پر پابندی اور رہنماوں پر آرٹیکل چھ لگانے سے متعلق پیپلز پارٹی انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کسی طور پر درست نہیں، سیاسی اختلافات کا مطلب یہ نہیں کہ کسی پارٹی کو ختم ہی کر دیا جائے سیاسی جماعتوں کو جمہوری طرزعمل اپنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 سابق جنرل مشرف اور جنرل ضیا الحق پر لگنا تھا جو نہیں لگایا گیا، سیاسی پارٹیوں کے رہنما اور کارکن آرٹیکل چھ کے زمرے میں نہیں آتے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے مزید کہا کہ پابندیاں لگا کر کسی سیاسی جماعت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، ملکی مسائل کا واحد حل پابندیاں نہیں ڈائیلاگ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔