Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانمخصوص نشستوں بارے عدالتی فیصلہ، سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور

مخصوص نشستوں بارے عدالتی فیصلہ، سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور

اسلام آباد(سب نیوز)مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا،وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم سے ملاقات میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز دی،ن لیگ کے سینئر رہنماوں اور اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا حتمی فیصلہ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا، اجلاس میں مخصوص نشستوں بارے عدالتی فیصلے پر بحث ہوگی، حکومت نظر ثانی اپیل میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا، حکومت نظر ثانی میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ سے حکمت عملی مرتب کرے گی، حتمی فیصلہ نوازشریف کی صدارت اجلاس میں ہوگا۔

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں نظرثانی اپیل دائر کرنے سے قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حکمت عملی کی تیاری کے لیے بحث کروانے پر غور شروع کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماوں اور اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا حتمی فیصلہ پیر کو نواز شریف کی صدارت میں اجلاس میں ہوگا۔پارلیمنٹ کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے بارے میں عدالتی فیصلے پر بحث ہوگی جبکہ حکومت نظر ثانی اپیل میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔