Monday, March 10, 2025
ہومبریکنگ نیوزآذربائیجان کے صدر الہام علیوف آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے


اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 11 اور 12 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، دورے کے دوران وہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہوگی۔
دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔