اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ماضی میں اپوزیشن اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوتے تھے، مجھے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا اسپیکر کو اطلاع نہیں دی گئی۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا تھا۔
اجلاس کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن کی تقاریر کے دن بانی پی ٹی آئی ایوان میں بھی نہیں آتے تھے۔اسمبلی میں خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا۔