Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزپاکستان شہریت ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

پاکستان شہریت ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: پاکستان شہریت ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بل وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ قوانین کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والے بچے کے والد اور والدہ کا پاکستانی ہونا ضروری ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی شہریت حاصل کرسکتا ہے۔
وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اب نئی ترمیم یہ لائی جارہی ہے کہ والدین میں سے کسی ایک کا بھی تعلق پاکستان سے ہوتو بچے کو پاکستان کی شہریت دی جاسکتی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان شہریت ترمیمی بل مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔