Sunday, October 6, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔