Tuesday, July 1, 2025
ہومشوبزگلوکار ملکو اور سارا الطاف کوبیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

گلوکار ملکو اور سارا الطاف کوبیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

لاہور: معروف گلوکاروں ملکو اور سارا الطاف کولندن جانے سے روک دیا گیا، دونوں کا نام پی این آئی لسٹ میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکاروں ملکو اور سارا الطاف کو نام پی این آئی لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، دونوں گلوکار شوز کے لیے لندن جارہے تھے۔گلوکار ملکو نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالا جائے، انہوں نے کہا ہے کہ لندن میں شوز نہ کرنے سے انہیں اور ان کے پروموٹرز کو بہت نقصان ہوگا۔

گلوکار ملکو کا کہنا تھا کہ میرا نام پی این آئی لسٹ میں ڈالا گیا ہے،آرٹسٹ ہمیشہ سانجھا ہوتا ہے سب کے لیے گانے گائے ہیں، پوری دنیا کے شائقین مجھے سننا چاہتے ہیں، اف لوڈ کر دیا جائے تو پوری دنیا میں کیا میسج جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔